Live Updates

آصف زرداری نے افتخار چودھری کو سیاسی جج کہا وہ سچ ثابت ہوا،آج 20کروڑ عوام کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہا ہے جس پر افسوس ہے،میری نااہلی پارلیمنٹ کے خلاف فیصلہ تھا،عمران خان جن لوگوں کو برا کہتے تھے آج انہیں ساتھ ملا رہے ہیں،جو لوگ چھوڑ کر گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں،جمشید دستی نے عوامی حقوق کی بات کی،انکی گرفتاری غلط ہے،احتجاج پر گرفتار کرنا ہے تو پہلے دھرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 19 جون 2017 22:06

آصف زرداری نے افتخار چودھری کو سیاسی جج کہا وہ سچ ثابت ہوا،آج 20کروڑ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے سینئروائس چئیرمین سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے افتخار چودھری کو سیاسی جج کہا وہ سچ ثابت ہوا۔آج 20کروڑ عوام کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہا ہے جس پر افسوس ہے۔میری نااہلی پارلیمنٹ کے خلاف فیصلہ تھا۔عمران خان جن لوگوں کو برا کہتے تھے آج انہیں ساتھ ملا رہے ہیں۔

جو لوگ چھوڑ کر گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں۔جمشید دستی نے عوامی حقوق کی بات کی،انکی گرفتاری غلط ہے۔احتجاج پر گرفتار کرنا ہے تو پہلے دھرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔نااہلی کی 5 سالہ مدت ختم ہونے پر نجی ٹی وی کے پروگرام نیوزنائٹ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی طویل داستان ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے آئین بنایا اس لئے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے تحفظات کے باوجود فیصلے قبول کئے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ جلد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے حوالے سے دائر ریفرنس پر فیصلہ دے گی،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمشید دستی نے عوامی حقوق کی بات کی گرفتاری غلط ہے۔احتجاج پر گرفتار کرنا ہے تو پہلے دھرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔پروڈکشن آرڈر کے لئے کسی درخواست کی ضرورت نہیں ہے ،یہ سپیکر کی صوابدید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام منتخب کریں سرائیکی صوبہ بنوائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات