جمعیتعلمائے اسلام این اے 260 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی، سردار یحییٰ خان ناصر

پیر 19 جون 2017 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار یحییٰ خان ناصر ،پشین میٹروپولٹین کے اپوزیشن لیڈر عبدالعلی کاکڑ اور حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ این ای260پر 16جولائی کو جمعیت علماء اسلام کے بڑھتی ہوئی قوت ایک بار پھر اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے 2018کے الیکشن کیلئے راستہ ہموارکریگی کارکن بھرپور تیاری کریں ،جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا گلدستہ اور قوم پرستی سے پاک ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے اقتدار میں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا اور عوام کے نام پر آئی ہوئی رقم کو بھی خرچ نہیں کرسکا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا عالمی لیڈر بن کر ابھری ہے انہوں نے کہاکہ2018کے الیکشن میں بلوچستان ،خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کریگی اور حکومت بنائینگے انہوں نے کہاکہ آئے روز لوگوں شمولیت سے یہ واضح ہوگیا کہ واحد جمعیت علماء اسلام ہے کہ ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی ماضی بے بے داغ ہیں۔

متعلقہ عنوان :