سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن سے امیر مولانا عبدالرحیم مظہری کی قیادت میں قلعہ عبداللہ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات

وفد نے قائد جمعیت سے ضلع کے تنظیمی امور پر گفتگو کی اور پیچیدہ مسائل سے قائد کو آگاہ

پیر 19 جون 2017 22:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعیت ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک وفد ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم مظہری کی قیادت میں چمبہ ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ضلعی وفد نے قائد جمعیت سے جمعیت ضلع قلعہ عبداللہ کے تنظیمی امور پر گفتگو اور پیچیدہ مسائل سے قائد کو آگاہ کیااور مولانافضل الرحمن کا شکریہ بھی اداکیا کہ رمضان اور ان کی سخت مصروفیات کے باوجود قائد جمعیت نے وقت نکال کر ہمارے ساتھ ملاقات کی ضلع قلعہ عبداللہ کے وفد کے ساتھ دو گھنٹے مسلسل ملاقات جاری رہا مولانا فضل الرحمن نے ضلعی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ کا شمار ملکی سطح پر ایک نامور ضلع میں شمار ہوتاہے وہ ہمیشہ جماعتی امور میں آگے دیکھنے میں آیا ہے انہوںنے مزیدکہاکہ جمعیت کے اندر اختلافات ایک قبیح بات نہیں بلکہ جائز اور صمدوح ہے لیکن جماعتی زندگی میں اطاعت لازم اور واجب ہے مولانا نے مزیدکہاکہ ہمار ا ہمیشہ ساتھیو ں سے اصرار ہے کہ وہ سخت فیصلے کرنے سے گریز کریں اور منع کردیا ہے لیکن پھر بھی ساتھیوں کی جائز شکایتیں آرہے ہیں اسکا ازالہ ہمارے زمہ داری ہے مولانا نے مزیدکہاکہ اگر نمازمیں امام سے سہوصادر ہوجائے اور مقتدی فتح بھی دی لیکن امام نے نماز کوجاری رکھا سہو کو نظرانداز کردی پھر بھی لازم ہے کہ مقتدی نماز سے باہر نہ جائے ملاقات کے آخر میں مولانا نے ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی پریس سیکرٹری قاری عبدالرحمن زاکر کے پریس رجسٹرڈ بھی ملاحظہ اور اس پر اپنا تحریری تاثرات لکھ دیا اور سراہا ۔

متعلقہ عنوان :