یورپی یونین کی جانب سے کریمیا پر عائد اقتصادی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع

پیر 19 جون 2017 22:46

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) یورپی یونین کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا اور سیواستوپول نامی شہر پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے خارجہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد یورپی شہری اور کاروباری ادارے ان دونوں علاقوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اقتصادی رابطہ نہیں رکھ سکیں گے۔ یورپ سے بھی ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں کی اشیاء اور آلات ان علاقوں کو برآمد نہیں کی جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ کریمیا اور سیواستوپول کی جانب سے روس کے ساتھ الحاق کرنے کے بعد یہ 2014ء میں یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :