وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری پروگرام پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس،صوبے میں تمام متعلقہ ادارے موجود ہیں ،ان کی موجودگی میں عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے

شہباز شریف کا جائزہ اجلاس سے خطاب

پیر 19 جون 2017 23:04

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس 2گھنٹے سے زائد جاری رہا،وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام متعلقہ ادارے موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے کیونکہ یہ ادارے با اختیار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بروز پیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس ضمن میں انفرادیت کے تحت ایسے اقدامات کرنے ہیںجن کا براہ راست فائدہ دکھی انسانیت کو ہو۔ س موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ شعر پڑھا-:مسافر شب کو اٹھتا ہی--جو جا نا دور ہوتا

متعلقہ عنوان :