تمام قومی ادارے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بعض اداروں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے عدالت عظمیٰ میں وضاحت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی ادارے پر اپنے ذاتی مفاد کیلئے دبائو نہیں ڈالا۔ مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان نے طارق شفیع پر اپنا بیان تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالا جو خلاف قانون تھا۔