پیرس کی مشہور سیاحتی شاہراہ شانزے لیزے پر کھڑی پولیس کی وین کو ٹکر مارنے والی کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا،وزیر داخلہ فرانس

منگل 20 جون 2017 00:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) فرانس کے وزیر داخلہ جیراڈ کولم نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 19 جون کو دارالحکومت پیرس کی مشہور سیاحتی شاہراہ شانزے لیزے پر کھڑی پولیس کی وین کو ٹکر مارنے والی کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کولم کے مطابق یہ ایک دانستہ حملہ تھا۔ پولیس وین سے ٹکرانے والی کار کی تلاش کے دوران پولیس نے ایک کلاشنیکوف بندوق، دستی بم اور پٹرول کی ایک بوتل اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ ہلاک ہونے والا 31 سالہ نوجوان تھا اور وہ پیرس کے نواحی علاقے کا رہائشی تھا۔