آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 20 جون 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، بارکھان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔