Live Updates

عید الفطر کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرام سمیت جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منا یا جائے گا،سی ڈی اے و میٹرو پولیٹن کارپوریشن

منگل 20 جون 2017 12:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کہا ہے کہ رواں سال اگست میں عید الفطر کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرام سمیت جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منا یا جائے گا۔ سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچرل اور سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق سی ڈی اے رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کے موقع پر مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کرا رہا ہے اور اس کے ساتھ جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کے لئے رواں سال یکم سی14اگست تک پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں۔

عید الفطر کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور فنکاروں کو مدعو کریں گے تاکہ یہاں کے رہائشی اس سے خوب محظوط ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ثقافتی میلے،پینٹنگ کے مقابلوں،میوزیکل شو سیمت دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے۔سی ڈی اے نے جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جشن آزادی کے موقع پر مختلف پروگرام بھی یکم سی14اگست تک منعقد ہوں گے۔اس دوران ملی ترانوں، جشن آزادی شو سیمت جشن آزادی کے حوالے دیگر پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لئے آتش بازی بھی کریں گے۔سی ڈی اے اس حوالے انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :