مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر، جرمن وزیر خارجہ

منگل 20 جون 2017 12:58

مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر، جرمن وزیر خارجہ
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا ہے کہ مہاجرین کے عالمی بحران کے حل کی خاطر بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون اور مدد کی جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں منائے جانے والے مہاجرین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی اس بحران سے اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔ گابریئل نے کہا کہ اس تناظر میں ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم اور زیادہ بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرت کے اسباب اور محرکات کے خاتمے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :