ترکی اور تھائی لینڈ سے ہونے والے آزادانہ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد میں نجی شعبے سے مشاورت کی جائے ، عاطف اکرام شیخ

منگل 20 جون 2017 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت ( ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی اوراس ضمن میں نجی شعبے سے مشاورت کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ترکی اور تھائی لینڈ سے ہونے والے آزادانہ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد میں نجی شعبے سے مشاورت کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ گیارہ ماہ میں تجارتی خسارہ میں اضافہ ہواہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تجارتی معاہدوں سے فی الوقت کوئی خاص فائدہ نہیں مل رہا اسلئے اس طرح کے معاہدوں میں نجی شعبے اور ماہرین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :