چین نے’’ سمندری اقتصادی راستہ‘‘ کی تجویز پیش کر دی

بلیو اکنامک پیسج کا مقصد ایشیاء کو بحری راستے سے افریقہ اور یورپ سے ملانا ہے

منگل 20 جون 2017 13:18

چین نے’’ سمندری اقتصادی راستہ‘‘ کی تجویز پیش کر دی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چین نے ایشیا ء کو افریقہ ، یورپ اوردیگر ممالک کے ساتھ ملانے کیلئے تین سمندروں پر مشتمل’’ بلیو اکنامکس پیسج ‘‘ ( سمندری اقتصادی راستہ )کی تجویز پیش کی ہے تا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت بحری تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے ، یہ تجویز بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت جہاز رانی تعاون کے نظریے کے عنوان سے ایک دستاویز میں نمایاں طورپر پیش کی گئی ہے،تجویز گذشتہ روز قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور سرکاری بحری انتظامیہ نے مشترکہ طورپر جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :