نہال ہاشمی نے توہین عدالت ازخود نوٹس پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 جون 2017 13:02

نہال ہاشمی نے توہین عدالت ازخود نوٹس پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع ..
 اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون ۔2017ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت ازخود نوٹس پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، ان کی تقریرکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، یہ معاملہ فوجداری قوانین کے زمرے میں نہیں آتا، اس لیے عدالت کی جانب سے دیاگیا شوکاز نوٹس واپس لیاجائے اور فوجداری مقدمے کے تحت ہونے والی کارروائی ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔

نہال ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریر کی، جسے 30 مئی کو تقریر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، ان کی ساکھ کو متاثرکرنے کے لئے سازش کی گئی ہے اس لیے تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 30 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک تقریرمنظرعام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں نامناسب الفاط استعمال کیے تھے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کے خلاف کاروائی کے لیے نوٹس جاری کرنے کے بعد حکومتی جماعت کی اعلی قیادت نے انہیں سینٹ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم دودن بعد ہی انہوں نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرکے ان سے استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی-