الیکشن کمیشن نے ( ن )کے رکن اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیدیا

منگل 20 جون 2017 13:38

الیکشن کمیشن نے ( ن )کے رکن اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت بھٹی کو نااہل قرار دیددیا شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا رکن پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں5رکنی کمیشن نے کیا جبکہ شوکت بھٹی کے خلاف نااہلی کی درخواست میجر ریٹائرافتخار کیانی نے دی تھی واضح رہے کہ راجھ شوکت عزیز بھٹی پی پی4راولپنڈی سے منتخب ہوئے تھی