پشاور زلمی، لاہور قلندر نے جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی ٹیمیں خرید لیں

گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی آٹھ ٹیموں کا اعلان ،صرف دو کے مالکان کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے بھی ایک ٹیم خریدی جس کا تعلق کیپ ٹائون سے ہے

منگل 20 جون 2017 15:03

پشاور زلمی، لاہور قلندر نے جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی ٹیمیں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی آٹھ ٹیموں کا اعلان کیا گیا، جن میں سے صرف دو کے مالکان کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔پاکستان سپر لیگ کی دو فرنچائزز کے مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے بھی ایک ایک ٹیم خرید لی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بینونی کی ٹیم، جبکہ لاہور قلندرز کے فواد رانا نے ڈربن کی ٹیم خریدی۔

گذشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آج ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔ جاوید آفریدی، زلمی کے مداحوں کو زیادہ انتظار نہ کروا۔ سیمی نے اس ٹویٹ میں #ZalmiGoesGlobalکا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے جنوبی افریقہ کی بینونی کی ٹیم خریدی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے بھی ایک ٹیم خریدی جس کا تعلق کیپ ٹائون سے ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ٹرینیڈاڈ فرینچائز کے بھی مالک ہیں۔اس کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیول کی مالک کمپنی جی ایم آر نے جوہانسبرگ کی ٹیم کے حقوق حاصل کر لیے۔کرکٹ ساتھ افریقہ کے صدر کرس نینزانی نے امید ظاہر کی کہ دوسرے کرکٹ بورڈ ان سے تعاون کریں گے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ ان ٹیموں میں کون سے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

تاہم کرکٹ ساتھ افریقہ کے صدر کرس نینزانی نے امید ظاہر کی کہ اس ایونٹ کو بین الاقوامی تعاون حاصل ہو گا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام کرکٹ بورڈز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ ہماری اسی طرح سے مدد کریں گے جیسے ہم نے ان کی لیگز کی مدد کی ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ وہ اسے کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔