فیصل آباد، گھریلو جھگڑوں سے تنگ دو خواتین سمیت پانچ افراد کی خود کشی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 20 جون 2017 15:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ دو خواتین سمیت پانچ افراد کا اقدام خود کشی ‘تفصیلات کے مطابق پینتیس سالہ زینب ولدمحمد جاوید گوبند پورہ کی رہائشی نے گھر میں معمولی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھالیں انیس سالہ رابیعہ ولد شفیق منصور آبادنے گھر یلو جھگڑے پر زہریلا پائوڈر کھالیا ‘اکیاون سالہ عباس ولد محمود مائی دی جھگی کے رہائشی نے گھر میں جھگڑ کر زہر کھالی ‘تیئس سالہ محمد قاسم ولد محمداسلم سدھوپورہ کے رہائشی کامعمولی باتوں پر گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گھریلو حالات سے تنگ آکر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں ‘تیئس سالہ عرفان ولد یعقوب ‘250ر ب نے گھر والوں سے جھگڑ کرزہرکھا لی ‘جنہیں تشویشناک حالت میں سول و الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :