پپلک اکاؤنٹس انکوائری کمیٹی نے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس کی اضافی تعمیراتی لاگت کو میریٹ دھماکے کو جواز کے طور پیش کردیا ،

تحقیقاتی کمیٹی کا سی ڈی اے کی متذکرہ عجب منطق کو تسلیم کرنے سے انکار ، اسلام آبا د ٹول پلازہ اسکینڈل کی سیکرٹری کیڈ کو تحقیقات کی ہدایت کمیٹی نے غلط بیانی کا نوٹس لے لیا ، مرکزی کمیٹی میں رپورٹ پیش کرنے کا اعلان پی اے سی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سی ڈی حکام بے قاعدگیوں اور ہر معاملے کا ملبہ میریٹ دھماکے کے سر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،اضافی اخراجات کا معاملے دھماکے سے پہلے کا ہے،ایسا کونسا ذہین آدمی تھا جس کو پہلے سے پتا تھا کہ دھماکہ ہونا ہے اور ٹریفک کم ہونی ہے ، کمیٹی کنوئینرمیاں عبدالمنان

منگل 20 جون 2017 15:40

پپلک اکاؤنٹس انکوائری کمیٹی نے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) قومی اسمبلی کی پپلک اکاؤنٹس کی انکوائری کمیٹی نے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت بڑھنے کو میریٹ بم دھماکے کو جواز کے طور پیش کردیا جب کہ دہشت گردی کے اس واقعہ سے قبل ہی خلاف ضابطہ اضافی ادائیگیاں کر دی گئیں تھی کمیٹی نے غلط بیانی کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی کمیٹی میں رپورٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے کمیٹی کے کنوئینرمیاں عبدالمنان نے واضح کیا ہے کہ پی اے سی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سی ڈی حکام بے قاعدگیوں اور ہر معاملے کا ملبہ میریٹ دھماکے کے سر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،اضافی اخراجات کا معاملے دھماکے سے پہلے کا ہے۔

ایسا کونسا ذہین آدمی تھا جس کو پہلے سے پتا تھا کہ دھماکہ ہونا ہے اور ٹریفک کم ہونی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی نے سی ڈی اے کی متزکرہ عجب منطق کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،کمیٹی نے اسلام آبا د ٹول پلازہ اسکینڈل کی سیکرٹری کیڈ کو تحقیقات کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو کمیٹی کے کنوئنیر میاں عبدالمنان کی صدارت میں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے معاملات پر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرامد کا جائزہ لیا گیاسی ڈی اے کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی خصوصی آڈٹ رپورٹ پر غور کیا گیا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر پر 16 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات ہوئے۔ سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے نے اس منصوبے پر اپنے وسائل سے اخراجات کئے۔ منصوبہ بندی کمیشن 15 فیصد اضافی اخراجات کی اجازت دیتا ہے۔ آڈٹ رپورٹ سی ڈی اے نے کنٹریکٹر کو پری سٹریسڈ اسٹیل کی قیمت کی مد میں 1 کروڑ روپے اضافی دیئے۔

کنٹریکٹر نے اضافی قیمت ملنے تک کام چھوڑ دیا تھا۔کنٹریکٹر کے پاس صرف شٹرنگ نہ ہونے کے باعث ٹینڈر کے بعد منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا۔فلائی اوور اور انڈر پاس کی کارپٹنگ اصل کنٹریکٹر میٹریکون کے بجائے کسی اور سے کروائی گئی اورکارپٹنگ کی ادا کی گئی 41 لاکھ روپے کی رقم اصل کنٹریکٹر سے واپس نہیں لی گئی،منصوبے میں غیر ضروری طور پر اضافی اسٹیل لگانے سے 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

پی سی ون کے مطابق 1490 میٹرک ٹن اسٹیل استعمال ہونا تھا 2 ہزار 553 میٹرک ٹن استعمال کیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق اس دور میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو گیا تھا اورمعاہدہ کے تحت منصوبے کا انجینئیر ڈیزائن میں تبدیلی کا مجاز تھا کمیٹی نے خلاف ضابطہ جواز کو مستردکردیا کمیٹی نے منصوبے کی لاگت میں اضافہ پر انکوائری کمیٹی کا اظہار برہمی کیا ہے۔

میاں منان نے کہا کہ کیا پی سی ون بناتے وقت اسٹیل کے نرخ نہیں دیکھے گئی حکام نے اعتراف کیا کہ پی سی ون بناتے وقت سی ڈی اے سے غلطی ہوئی اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ نہیں کیا گیا۔ سی ڈے اے حکام نے یہ بھی عجب منطق دی ہے کہ فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی وجہ میریٹ بم دھماکہ کے باعث تعمیراتی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں میاں عبدالمنان نے کہا کہ میریٹ بم دھماکہ کا فیصل ایوینیو پر منصوبے سے کیا تعلق تھا حکام نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا اور کشمیر ہائی وے پر ٹریفک میریٹ دھماکے کی وجہ سے کم ہوئی۔

میاں عبدالمنا نے واضح کیا کہ معاملے دھماکے سے پہلے کا ہے۔ایسا کونسا ذہین آدمی تھا جس کو پہلے سے پتا تھا کہ دھماکہ ہونا ہے اور ٹریفک کم ہونی ہے پی اے سی نے انکوائری کمیٹی کا سی ڈی اے کا موقف تسلیم کرنے سے انکارکردیا کمیٹی نے واضح کیا کہ کمیٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سی ڈی حکام کی جانب سے ہر چیز کا بار میریٹ دھماکے کے سر ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔

کمیٹی نے اس بارے میں آڈٹ پیراز نمٹانے سے انکارکردیا ہے رپورٹ مرکزی کمیٹی میں پیش کی جائے گی اجلاس کی کاروائی کے دوران اسلام آباد ٹول پلازہ اسکینڈل انکوائری رپورٹ پر بھی غور کیا گیا آڈٹ حکام نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازے کی فزیبیلٹی سٹڈی ہی نہیں کروائی گئی ۔کمیٹی نے اسلام آباد ٹول پلازہ اسکینڈل کی سکریڑی سطح پر انکوائری کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :