سی پیک کو چین ،بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری سے منسلک کیا جائے گا ،چائنہ ریڈیو

بحر ہند ، افریقہ ،بحیرہ روم ،چین ، بحر اوقیانوس ،جنوبی بحرالکاہل سے ملنے والے اور بحر منجمد شمالی سے گزر کر یورپ جانے کے سمندری اقتصادی روٹ کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی ،چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کی رپورٹ

منگل 20 جون 2017 15:42

سی پیک کو چین ،بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری سے منسلک ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چین پاک اقتصادی راہداری کو چین بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری سے منسلک کیا جائے گا ،بحر ہند ، افریقہ ،بحیرہ روم سے ملانے والے سمندری روٹ کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی،چین ، بحر اوقیانوس ،جنوبی بحرالکاہل سے ملنے والے اور بحر منجمد شمالی سے گزر کر یورپ جانے کے سمندری اقتصادی روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن اور چین کے قومی سمندری بیورو نے مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت سمندری تعاون کا تصور پیش کیا۔ یہ تصور اس کے بعد دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے تحت سمندری تعاون کے حوالے سے چین کی طرف سے پیش کردہ پہلا فارمولہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم پر سربراہوں کے حاصل کردہ ثمرات میں سے ایک ہے ۔

اس تصور میں تین سمندری اقتصادی روٹس کی تعمیر کو اہمیت دی گئی ہے ۔ پہلا چین ،بحر ہند ، افریقہ ،بحیرہ روم سے ملانے والے سمندری روٹ کی مشترکہ تعمیر کی جائے گی ۔اس سے چین پاک اقتصادی راہداری اورچین بنگلادیش ،بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کو منسلک کیا جائے گا ۔دوسرا چین ، بحر اوقیانوس اور جنوبی بحرالکاہل سے ملنے والے سمندری روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔

تیسرا بحر منجمد شمالی سے گزر کر یورپ جانے کے سمندری اقتصادی روٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ چینی حکومت نے اکیسویں صدی سمندری شاہراہ ریشم سے متعلق ممالک سے تجویز کی ہے کہ سمندری معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ سمندری ماحول کے تحفظ ، سمندر کے ذریعے باہمی تبادلے ، سمندر کی سلامتی کی حفاظت ، سمندری سائنس کے مطالعے کے فروغ اور سمندر کے حوالے سے ثقافتی تبادلے کو اہمیت دی جائے۔تاکہ اس سے خوشحالی اور مشترکہ ترقی ملے گی ۔