پیرس میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، مشتبہ ڈرائیور ہلاک

مشتبہ شخص نے کار پولیس گاڑی سے ٹکرا دی،پولیس کا حملہ آور کی کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

منگل 20 جون 2017 16:02

پیرس میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، مشتبہ ڈرائیور ہلاک
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرائیورکو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہگزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں شاہراہ شانزے لیزے پر واقع ایوان صدر کے قریب ایک مشتبہ دہشت گرد نے اپنی کار پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی۔

پولیس نے فوری کارروائی کر کے مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کی کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس یونٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پیرس میں ایوان صدر کے قریب پیش آئے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہراہ شانزے لیزے پر پیش آنے والے واقعے میں استعمال ہونے والی کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ کار ڈرائیور کو قتل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کے قریب گاڑیوں کا تصادم کوئی حادثہ نہیں بلکہ دہشت گردی کی کوشش تھی کیونکہ پولیس کو حملہ آور کی کار سے گیس سلینڈر، پستول اوررینیومیگن ماڈل کی ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کی عمر 30 سال تھی اور وہ ایک کلاشنکوف بھی تھامے ہوئے تھا۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان پییر اونرے برانڈیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بہ ظاہریہ ایک دانستہ کارروائی لگتی ہے۔

غالب امکان یہ ہے کہ ڈرائیور مسلح تھا جسے ہلاک کردیا گیا۔الحدث ٹیلی ویژن کے نامہ نگار کے مطابق پولیس کی گاڑی سے کار کے تصادم کا واقعہ ایلزیہ محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب کچھ ہی دیر بعد اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اپنے سرکاری دورے پر پیرس پہنچنے والے تھے۔قبل ازیں فرانسیسی پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ شاہراہ شانزے لیزے پر پیش آئے واقعے کی مختلف پہلوں پر تحقیقات کررہیہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد قریب واقع تھیٹر کی عمارت کو خالی کرالیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تھیٹر کی عمارت کو بھی گھیرے میں لے لیا تھا۔