ایف بی آئی کا چینی سکالر کے اغوا میں گرفتاری پر چالیس ہزار امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان

منگل 20 جون 2017 16:02

ایف بی آئی کا چینی سکالر کے اغوا میں گرفتاری پر چالیس ہزار امریکی ڈالر ..
شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) امریکی وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی ) اور کرائم سٹاپرز نے اربانہ۔ چمپائی جن میں الیونس یونیورسٹی (یو آئی یو سی ) کے دورے پر آئے ہوئے چینی سکالر 26سالہ ینگ ینگ جانگ بظاہر گمشدگی میں ملوث شخص کی گرفتاری میں معاون ثابت ہونیوالی معلومات کی فراہمی پر 40ہزار امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان مشترکہ طورپر کیا ہے،یہ چمپائی جن کائونٹی کرائم سٹاپرز کی طرف سے 31سالہ تاریخ میں اعلان کیا جانیوالے انعام ہے۔

یہ بات کرائم سٹاپرز چمپائی جن کائونٹی کے صدر جان ہیکر نے یوآئی یو سی کے الینوئس فائر سروس انسٹی ٹیوٹ میں جانگ کی گمشدگی کے بارے میں پہلی پریس کانفرنس میں بتائی ہے 40ہزار ڈالر کاانعام انفرادی عطیات کے ذریعے کیا گیا ہے اور اس کا انتظام و انصرام نان پولیس ، نان پرافٹ تنظیم کرائم سٹاپرز کے پاس ہے، ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ براڈ ویئر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جانگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے یا لوکیشن پر ایف بی آئی کی طرف سے 10ہزار ڈالر کا ایک اور انعام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کرائم سٹاپر ز کسی پیشگی شرط کے بغیر جانگ کی لوکیشن کیلئے 40ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کررہاہے جس کامطلب یہ ہوا کہ اس نے برادری کے ارکان کو اجازت دی ہے کہ وہ ملزمانہ سرگرمی کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر ے تاہم 10ہزاز ڈالر کا انعام حاصل کرنے کے لئے مخبری کرنے والے شخص کو عدالت میں فوجداری کیس میں تصدیق کیلئے طلب کیا جاسکے گا ۔ہیکر نے کہا کہ ہماری پاس اس بارے میں پتہ چلانے یامعلوم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں کہ ہماری پی 3موبائل ایپلیشکیشن ، ہماری ویب سائٹ یا فون لائن کے ذریعے کون معلومات فراہم کررہاہے ،جانگ کو آخری مرتبہ چار کول رنگ کی بیس بال کیپ ، گلابی اور سفید ٹاپ ، جینز اور سفید کینش شوز اور سیاہ رنگ کا بستہ اٹھائے ہوئے 9جون کو یوآئی یو سی کیمپس کے شمالی سرے پر دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :