مختلف تہذیبوں کا مطالعہ اور ان میں ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،
اس سے دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جاسکتی ہے، وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا سوسائٹی آف ایشین سویلائزیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال
منگل 20 جون 2017 16:03
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے تنظیم کی طرف سے تہذیبوں کو اجاگر کرنے اور ان سے متعلق مقامات کی حفاظت کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ میوزیمز اینڈ آرکیالوجی کے تعاون اور اشتراک سے ایسی سرگرمیوں پر کام کیاجائے جس سے مختلف تہذیبوں کے بارے میں معلومات عامہ بہم پہنچائی جاسکیں۔
تہذیبوں کے بارے میں معلومات، افکار اور تاریخی حقائق کو کتابی شکل دینا اس ضمن میں نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے تاکہ مفادعامہ بالخصوص نوجوان نسل اور تعلیمی ادارے بھرپور اندا زمیں ان سے استفادہ کرسکیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تہذیبی دولت اور ورثہ سے مالا مال ہے۔ ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ پوری دنیا کو اس تہذیبی دولت اور ورثہ سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے فلم، ٹی وی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع کو بروئے کار لانا نہایت موثرنتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔ عرفان صدیقی نے وفد کو بتایا کہ تحریک پاکستان کے مشاہیر اور قومی ہیروز کے بارے میں معلوماتی کتب تیارکی جارہی ہیں۔چھوٹی چھوٹی کتابوں کی صورت میں بنیادی معلومات کو یکجا کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل قیام پاکستان کے لئے کارہائے نمایاں انجام دینے والی عظیم شخصیات سے آگاہ ہوں۔ وفدنے وزیراعظم کی جانب سے فکروعمل کے اداروں کو ایک جگہ جمع کرکے نئی وزارت کی تشکیل کے اقدام کوسراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں علمی وادبی سرگیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.