فاطمہ جناح ایوارڈ کی تقریب پرسوں منعقد ہوگی

منگل 20 جون 2017 16:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیراہتمام 22 جون بروز جمعرات 11-00بجے دن ، شالیمار ہال فلیٹیز ہوٹل میں فاطمہ جناح ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا مہمان خصوصی ہوں گی،فاطمہ جناح ایوارڈ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو دیا جاتا ہے،اس سال تین کیٹیگریز ،ویمن آف دی ایئر، فاطمہ جناح ایکسیلنس ایوارڈ اور فاطمہ جناح یوتھ ایوارڈ وویمن ایمپاورمنٹ کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو دیا جائے گا-