وزیر اعظم فاروق حیدراور صدر آزادکشمیر چودھری صہیب سعید کی ملاقات آزادکشمیر کی معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ہے

سابق سینئر نائب صدرآزادکشمیر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفراقبال کی میڈیا سے بات چیت

منگل 20 جون 2017 16:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سابق سینئر نائب صدرآزادکشمیر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفراقبال نے وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان اور صدر آزادکشمیر چمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید کی ملاقات کو آزادکشمیر کی معاشی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر خان نے آزادکشمیر چمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں آزادکشمیر کی معیشت کی بہتری کیلئے جن اقدامات کی اظہار کیااُن پر عملددارمد خطے میں ترقی لائے گا۔

چمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار اداکررہی ہے۔صدر چمبر چودھری صہیب سعید نے صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل اور اُنکے حل کے لیے حکومت کو جو تجاویز دی ہیں اپ پر عملدرآمدسے نئے سرمایہ کاری اور بیمار صنعتوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ چمبر کے وفد کی وزیر اعظم آزادکشمیر سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

وزیر اعظم نے آزادکشمیر کو معاشی طور پر خوشحال خطہ بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے چمبر آف کامرس کے وفد کوآگاہ کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے صدر چمبر چودھری صہیب سعید کی طرف سے دی گئی تجاویز پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے کہاکہ چمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کا ایک نمائندہ ادار ہ ہے جو ریاست میں نئی سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ تعاون کررہاہے۔حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہے۔آزادکشمیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک منصوبے میں شامل کرکے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کشمیریوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :