چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور نے پارٹی کے نظریاتی و مخلص ، وفادار اور خالصتاً نوجوانوں کو پارٹی کا حصہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ریاست علی تبسم کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 20 جون 2017 16:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور نے پارٹی کے نظریاتی و مخلص ، وفادار اور خالصتاً نوجوانوں کو پارٹی کا حصہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نومنتخب قیادت میں چیف آرگنائزر سردار غلام صادق ، نائب صدر محمد مطلوب انقلابی اور نائب صدر میاں عبدالوحید ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جاوید اقبال بڈھانوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ ذوالفقار علی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عزادار شاہ اور مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال ، سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں آپ کی ہر کال ہمارے لیے مشعل راہ ہو گی ۔

جیالے مرکزی قیادت کے شانہ بشانے پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا اہم کرداراد اکرینگے ۔

(جاری ہے)

پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن قائدین کہ ہمہ وقت شانہ بشانہ اپنا سیاسی سفر جاری و ساری رکھنے کیلئے کوشاں رہے گی اور پارٹی کے اول دستہ کا کردارادا کرئیگی ۔ ان خیالات کااظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ریاست علی تبسم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نوٹیفکیشن کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ پی ایس ایف آزادکشمیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوںنے انتہائی پارٹی سے مخلص ، نظریاتی ، وفادار اور پارٹی کیلئے اپنی جان مال وقف کر رکھا ہے ان کو پارٹی میں اہم عہدے دیکر پارٹی کے کارکنان کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جن عہدیداران کو انتخاب عمل میں لایاگیا ہے انہوںنے ہمیشہ پارٹی سے وفاداری اور پارٹی کے نظریات کو اپنا سب کچھ سمجھا اور یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی کا جیالا بلاول بھٹو زرداری کے اس فیصلے کی تائید و حمایت کررہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نئے منتخب عہدیداران نے سیاسی طورپر پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا اولین کردارادا کیا ہے انشاء اللہ کا آزادکشمیر پہنچنے پر ہر ضلع اور ہر حلقہ میں بھرپور فقید المثال استقبال کیاجائے گا جبکہ اس حوالہ سے پی ایس ایف کے نوجوان اپنے ہر دل عزیز رہنمائوں کا بھرپور استقبال کر کے مخالفین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنان کو عہدے دینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے نظریاتی اور افکار کو بھرپور عملی جامعہ پہنانے کیلئے اپنا ہر ممکن کردارا دا کرینگے ۔