ایبٹ آباد میں بارش نے تباہی مچا دی، نالوں کی بندش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، قیمتی سامان تباہ

منگل 20 جون 2017 17:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ایبٹ آباد میں مون سون کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی، نالے بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا قیمتی سامان تباہ ہو کر رہ گیا۔ بارش کا پانی بوائز ہائی سکول نمبر دو مین بازار کے کمروں میں بھی داخل ہوا جس سے سکول میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو کر رہ گیا۔

سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا، مون سون کی پہلی بارش کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لنک روڈ، فوارہ چوک، سلہڈ، سپلائی اور میر عالم ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں نالے بند ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا قیمتی گھریلو سامان تباہ و برباد ہو کر رہ گیا۔

بارش کا پانی نمبر دو سکول کے کلام رومز میں بھی داخل ہو گیا جس سے سکول میں درس و تدریس متاثر ہو گیا ہے۔ شدید طوفانی بارش سے ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم کے قریب نالے کی دیوار ہاکی سٹیڈیم کے آسٹرٹروف پر آ گری جس سے آسٹرٹروف کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارش و طوفان سے کئی گھروں جبکہ ملک پورہ میں ایک سکول کی دیوار گرنے کی بھی اطلاعات موصول آئی ہیں۔