ملک بھر کی سول سوسائٹی کو متحد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے،شاہدمحمودانصاری

منگل 20 جون 2017 17:55

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان سول سائٹی فورم کے مرکزی آرگنائزر شاہد محمود انصاری اورصائمہ اصغر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی سول سوسائٹی کو متحد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ، سول سوسائٹی کے حقوق کا تحفظ ہمارا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سول سوسائٹی فورم کے مرکزی مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، مرکزی آرگنائزرز شاہد محمود انصاری نے مرکزی مشاوررتی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر سول سوسائٹی کا اتحاد دراصل سماجی ، تعمیر و فلاحی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے بے حد ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ، فاٹا ، گلگت بلتستان کے سماجی رہنمائوں اور سماجی متحرک تنظیموں سے رابطے جاری ہیں اور عنقریب ہی ملک گیر سطح پر سول سوسائٹی کا کنکونشن منعقد کیا جائے گا، سندھ کے نمائندہ ضیاء اعوان ، بلوچستان کے نمائندہ سید رشید شاہ ، خیبر پختونخوا کے نمائندہ خالد عثمان اور اسلام آباد آفس سے ظہور جوئیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر سول سوسائٹی کو منظم کرنا اچھی کاوش ہے،اس موقع پر عابدہ حسین بخاری ، محمد اسلم ، میاں نعیم ارشد ، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ، اورنگزیب خان بلوچ ، سبین گل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سول سوسائٹی بے شمار مسائل و افکار میں گھری ہوئی ہے اس حوالے سے ریاستی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری بے حد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :