معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا،چوہدری نثار

بزنس کمیونٹی سازگار ماحول اور بہترلا اینڈ آرڈر صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیاں مزید تیز کرنے میںکردار ادا کرے، وزیرِ داخلہ کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروںکے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 20 جون 2017 18:07

معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی سازگار ماحول اور بہترلا اینڈ آرڈر صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھوں گا۔

وہ منگل کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وفد میں چیمبر کے صدر عامر اقبال، سینئر وائس پریذیڈنٹ راشد وائیں، گروپ لیڈر سہیل الطاف، راجہ منان ظفر اورسابق وفاقی وزیرراجہ شاہد ظفر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک بھر می جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصا سی پیک، چیمبر کی مختلف کاروباری سرگرمیوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،تاجروں کے وفد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مربوط اور منظم حکمت عملی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں کاروباری برادری کو تحفظ اور انکا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں معاشی استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار فضا استوار ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور کاروباری برداری کے تعلق اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے اوران میں مزید بہتر ی لانے سے جہا ں پالیسی سازی میں مدد ملے گی وہاں کاروباری حلقوں کے مسائل دورکرنے اور انکے تحفظات کا ازالہ کرنے میں بھی مدد ملے گی:راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور روالپنڈی شہر کی تعمیر و ترقی میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔

راولپنڈی بائی پاس کے قیام سے جہاں شہر کے دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا وہاں کاروباری حلقوں کو سہولت اور ان کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاریخی کردار کو سراہا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی سازگار ماحول اور بہترلا اینڈ آرڈر صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ۔

متعلقہ عنوان :