لاڑکانہ، سول لائین اور تھانہ مارکیٹ میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے جدید طرز پر پولیس رپورٹنگ سینٹرز قائم

منگل 20 جون 2017 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے ہدایات پر لاڑکانہ شہر کے سول لائین اور تھانہ مارکیٹ میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے جدید طرز پر پولیس رپورٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں گذشتہ روز ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، خزانچی مرتضیٰ کلہوڑو اور دیگر صحافیوں کے ہمراہ رپورٹنگ سینٹرز کا دورہ کرکے صحافیوں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور اور کمشور کندھکوٹ میں بھی تمام جلد پولیس رپورٹنگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن کا افتتاح آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے شہریوں کو ان کے مسائل حل نہ ہونے پر کئی شکایات درج کیے گئے ہیں جنہیں حل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا لیکن اب شہر کے تھانہ مارکیٹ اور سول لائین میں قائم کیے گئے جدید طرز کے رپورٹنگ سینٹرز سے عام شہریوں کے شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرکے رلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ رینج میں امن امان کی صورتحال بہتر کہا فضیلا سرکی سمیت دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس دن رات کام کررہی ہے جنہیں جلد بازیاب کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :