پاک بھارت کرکٹ مقابلے ایسا نشہ ہے جسے نہ ہی چھینا جائے تو بہتر ہے ‘ ریاض پیرزادہ

ہاکی ٹیم مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی ، ہاکی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ‘ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ

منگل 20 جون 2017 18:18

پاک بھارت کرکٹ مقابلے ایسا نشہ ہے جسے نہ ہی چھینا جائے تو بہتر ہے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کا حق ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھیں ،ہاکی ٹیم مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی ، ہاکی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ میں ایک خوبصورتی ہے کہ دونوں طرف سے جذبے سے کرکٹ کھیلی جاتی ہے جہاں جذبے ہوں وہ ایک نظریہ ہوتا ہے ۔

جو جذبوں سے کھیلیں اسے تو دیکھنے میں مزہ آتا ہے اور دنیا دونوں ٹیموں کے مقابلے کو دیکھتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلے ایک ایسا نشہ ہے کہ اگر اسے نہ ہی چھینا جائے تو بہتر ہے ،بھارتی حکومت کرکٹ کے حقوق غصب کرنے سے کیا فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی ،ہاکی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔