لاہور، اپٹما نے 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا

منگل 20 جون 2017 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) اپٹما نے 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ قرض لے کر ترقی نہیں کر سکتے جبکہ پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ میں 32 بلین ڈالر کا فرق ہے، ان خیالات کا اظہار اپٹما چیئرمین گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ 15 لاکھ افراد روز گار کے لئے آ رہے ہیں جبکہ پچھلے چار سال سے کوئی نوکری پیدا نہیں کر سکے حکومت اپنے پیکیج کا وعدہ پورا کرے، واضح رہے کہ اپٹما نے گزشتہ روز یوم سیاہ منایا اور سینکڑوں مزدوروں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :