چیئرمین سینٹ نے فاتح پاکستانی ٹیم کو پارلیمنٹ ہائوس مدعو کرلیا

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی دی

منگل 20 جون 2017 19:43

چیئرمین سینٹ نے فاتح پاکستانی ٹیم کو پارلیمنٹ ہائوس مدعو کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کرلیاہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں جوکہ 10جولائی سے 21جولائی کو شیڈول ہے کے دوران مناسب تاریخ اور وقت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرسکتی ہے۔ خط میں مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم یادگار جمہوریت پر پھول چڑھانے کے علاوہ سینٹ کا اجلاس دیکھے گی اور سینٹ کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کرے گی ۔جس میں اراکان پارلیمنٹ ، سفراء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔۔۔۔