نادرا آفس کےعملہ کا سائلین سے اوورچارجنگ،غریب لٹنے پرمجبورہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 جون 2017 18:25

وہاڑی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20جون2017ء) :نادرا آفس کے عملہ کا سائلین سے مبینہ طور پر ناروا سلوک اور اوورچارجنگ کی جارہی ہے،غریب سائلین لٹنے پر مجبور ہو گئے ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کا احتجاج ، وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، واقعات کے مطابق عوامی وسماجی اور شہری حلقوں میاں شہزاد ندیم ، علی وارث کلیم ، نوید احمد ، اعجا ز بھٹی، محمد رمضان ، فیاض احمد ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پا کستان نے پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ مفت بنتا ہے مگر نادرا آفس عملہ غریب سائلین سے بھی 800روپے وصول کرتا ہے اسکے علاوہ بچوں کا"ب"فارم نارمل فیس 50روپے ہے جبکہ نادرا عملہ500روپے فیس وصول کرتا ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ عملہ کی لوٹ مار بند کی جا ئے ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :