مسلم لیگ نواز پورے پاکستان کا بجٹ صرف لاہور میں پنجرہ بس پر لگا دیا ہے،محمد اسلم مغل

پڑھی لکھی نوجوان نسل روزگار کے لیے مارے پھر رہی ہے عوام مہنگائی سے تنگ آچکی ہے، پاکستان عوامی تحریک

منگل 20 جون 2017 21:04

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے نواز حکومت نے عوام کو روزگارکا لالچ دے کر ان سے ووٹ حاصل کیے اور اب پھر بے روزگاروں سے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں اگر انکو عوام کا تھوڑا سا بھی احساس ہوتا تو غیر ممالک میں اپنی جائیداد یں نہ بناتے ان خیالات کاظہا ر پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کے سینئر نائب صدرمحمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے پورے پاکستان کا بجٹ صرف لاہور میں پنجرہ بس پر لگا دیا ہے پڑھی لکھی نوجوان نسل روزگار کے لیے مارے مارے پھر رہی ہے عوام مہنگائی سے تنگ آچکی ہے بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کچھ بے روز گار معاشی حالات سے تنگ آکراپنے پورے خاندان کے ساتھ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں حکومت عید الفطر پر بھی مہنگائی کنٹرول میں ناکام ہوچکی ہے محمد اسلم مغل نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ٹینٹ لگا کرناقص غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جسکو رمضان بازار کا نام دے دیا گیا ہے اگر ان کو عوام کا اتنا ہی خیال تھا تو مارکیٹ میں ریٹ فکس کیے جاتے تاکہ ہر فرد اپنی ضروریات زندگی با آسانی حاصل کر سکتا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب پانامہ کیس میں بری طرح پھنس چکے ہے اب ان کا بچنا نا ممکن ہے جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں ان کی جیت کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا بلکہ اب مظلومیت کے ڈرامے تیار کیے جارہے ہیں