سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے درمیان میچ ڈرا، پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

منگل 20 جون 2017 21:46

سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے درمیان میچ ڈرا، پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائنگ ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا جس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا اور اس نے ایک فتح کے ساتھ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ سکاٹش ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

لندن میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم کوئی بھی ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے کینیڈا کے خلاف فتح درکار تھی تاہم میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے اس کی امیدیں دم توڑ گئیں، میچ ڈرا ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی لیکن شاہینوں پر مہربان رہی اور وہ ایک میچ جیت کر بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ عنوان :