چینی وزیر خارجہ 25جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے

وانگ ژی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،سی پیک منصوبے، پاک افغان کشیدگی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

منگل 20 جون 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 25جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 25جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔چینی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،سی پیک منصوبے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ پاکستانی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں پاک افغان کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سے قبل چین نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔وزیراعظم نوازشریف سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر نے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات اور پاک افغان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے افغانستان جانے کا بھی امکان ہے ۔