صدر باجوڑ سیاسی اتحاد نے فاٹا اصلاحات کا ترمیمی بل موخر کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

فاٹا میں اصلاحات نہیں کی گئی تو پھر فوجی آپریشنوں کی کامیابیاں ضائع جائیں گی امیر جماعت اسلامی باجوڑایجنسی قاری عبدالمجید کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 21:54

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) فاٹا اصلاحات کا ترمیمی بل موخر کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان ،باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر اور جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر قاری عبدالمجید نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے ترمیمی بل کو موخر کرنے کیخلاف عید الفطر کے بعد فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ۔

(جاری ہے)

بروز منگل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات کا بل موخر کرکے قبائل کیساتھ دشمنی کی ہے،اب اگر فاٹا میں اصلاحات نہیں کی گئی تو پھر فوجی آپریشنوں کے کامیابیاں ضائع ہوجائیگی اور امن کیلئے پاک فوج اور عوام کے قربانیاں بھی ضائع ہوجائیگی ۔

قاری عبدالمجید نے آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے فاٹا اصلاحات کے حمایت میں بیان دیکر قبائلی عوام کی دل جیت لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے پاس کوئی بہانہ باقی نہیں رہا۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات ترمیمی بل موخر کرنے کیخلاف جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں کے ہمراہ احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی ۔

متعلقہ عنوان :