دریاخان،گردونواح میں ریت کے طوفان سے گلیاں سنسان ،علاقے میں خوف ہیراس کی لہر دوڑ گئی

منگل 20 جون 2017 22:22

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) دریاخان اور گردونواح میں ریت کے طوفان پرشہری استغفار کرتے ہوئے باہر نکل آئے اس سے قبل ضلع کے مختلف مقامات پر اس قسم کے طوفان سے پہلے ہی لوگ خوفزدہ تھے بزرگوں نے ایسے طوفانوں کو اعمال کی شامت قرار دیا ہے تفصیلات کے مطابق دریاخان اور گردونواح میں شام کے وقت ریت کے طوفان سے مٹی ہی مٹی آسمان سے برسنے لگی جس سے معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی جبکہ کئی دیہی علاقوں میں فقط ریت برستا رہا اس طوفانی ریت پر لوگ استغفار کرتے باہر نکل آئے اور رب کے حضور مغفرت طلب کرتے رہے بزرگوں نے اس طوفانی ریت کو اعمال کی شامت قرار دیا ہے اس سے قبل ضلع کے مختلف مقامات پر آنے والے شدید طوفانی ریت سے لوگوں میں خوف و ہراس تھا اس طوفانی ریت سے ہاتھ کو ہاتھ دکھائی نہ دیا دیہی علاقوں میں سفری مشکلات میں شدید اضافہ دیکھنے کو آیا جبکہ مختلف مقامات پر اس ریت کے طوفان کے باعث کئی موٹرسائیکل ٹکرانے سے کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :