شیخوپورہ،گردونواح میں ٹریفک حادثات3افراد جاں بحق4شدید زخمی ہوگئے

تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ سوئی گیس دفتر کے قریب دوموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، العزیز انڈسٹری کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نی60 سالہ موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 20 جون 2017 22:34

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں3افراد جاں بحق4شدید زخمی ہوگئے ،تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ سوئی گیس دفتر کے قریب دوموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں 1شخص جان بحق2شدید زخمی ہوگئے،حدوکے گائوں کا رہایشی فقیر حسین اپنی موٹر سائیکل نمبری4424ایل ای کے پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ سوئی گیس دفتر کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار بے قابو موٹر سائیکل نمبری8230ایل ای ڈبلیوفقیر حسین کی موٹرسائیکل سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میںفقیر حسین موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سائیکل سواروں عمران اورعلی رضا سکنائے دائو شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122مریدکے نے تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا ہے جہاں پر ان کو کر طبی امداد فراہم کررہے ہیں،اسی تھانہ کی حدود العزیز انڈسٹری کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار فیض الحسن 60سالہ کچل ڈالا جو موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سوار موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اسی تھانہ کی حدود جی ٹی روڈ مشروب ساز فیکٹری کے قریب بصرہ کالونی کے رہایشی منظور احمد ولد بوٹا کی موٹر سائیکل نمبری7170ایل ای پی کو بے قابو ٹیوٹانمبری9093ایل ای نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار ارشد موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی منظور احمد شدید زخمی ہوگیا جسکو میوہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے،تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ کھاریانوالہ کے قریب تیزرفتار رکشہ نمبری64ایس اے یو اور موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجہ میں اعجاز اورعادل شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔