ایرانی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی کھلم کھلی خلاف ورزی، پاک فضائیہ نے ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا

muhammad ali محمد علی منگل 20 جون 2017 20:46

ایرانی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی کھلم کھلی خلاف ورزی، ..
پنجگور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون2017ء) پاک فضائیہ نے ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی کھلم کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاک فضائیہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی جاسوس ڈرون طیارہ پاکستانی علاقے میں 45 کلومیٹر اندر تک گھس آیا تھا۔

اس صورتحال میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

(جاری ہے)

معروف صحافی وجاہت ایس خان نے اس تمام واقعے کی تفصیلات سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے۔ اس واقعے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں تلخی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جاتی رہی ہے اور مارٹر گولے بھی فائر کیے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :