اسلام آ باد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میںسرچ آپریشن ، 29 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 20 جون 2017 23:17

اسلام آ باد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی ہدایت پر اسلام آ باد پولیس نے تھانہ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں فیض آباد، منڈی موڑ بس اڈوں اور بس سٹاپس پر سرچ آپریشن میں 29 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ نیلور کے علاقہ چراہ گائوں اور گردونواح میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، سرچ آپریشن کا مقصد عید سے قبل وفاقی دارالحکو مت کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جوانوں نے تھا نہ نیلور کے علا قہ چراہ اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر کی زیر نگر انی میں ڈی ایس پی چوہدری عبد المجید ، ایس ایچ او تھا نہ نیلو ر انسپکٹر فیاض احمد اور دیگر پولیس افسران و جوانوںنے حصہ لیا،دوران سرچ آ پر یشن2مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، سرچ آ پر یشن کے دوران20گھر وں اور 200افراد کو چیک کیا گیا ، اسی طر ح تھا نہ سبزی منڈ ی اور تھانہ اند سٹر یل ایر یا کے علا قوں فیض آ باد او ر منڈ ی مو ڑ بس اسٹینڈز اور گر دو نو اح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیات نیازی کی زیر نگر انی میں ڈی ایس پی عارف حسین شاہ، ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا قاسم نیازی ، ایس ایچ او سبز ی منڈی رخسار مہد ی اور دیگر پولیس افسران و جوانو ںنے حصہ لیا،دوران سرچ آ پر یشن29مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ، 100افراد کوموقع پر چیک کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقاصد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔

انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جائیں، نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ںمیں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :