مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے پرسیکرٹری پی ٹی اے کی کاروائی، سات گاڑیوں کا چالان کر دیا گیا

لوکل بسوں اور دیگر گاڑیوں میں خواتین کیلئے مخصوص سیٹوں پر مردمسافروں کو بٹھانے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں لوکل بسوں گاڑیوں کا روٹ پرمٹ معطل کرکے بھاری جرمانہ کیا جائے گا،عبدالخالق مندوخیل

منگل 20 جون 2017 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ریونیو شیخ جعفر خان مندوخٰیل کی ہدایت پرسیکرٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل اور قائمقام سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ حمید اللہ محمدحسنی ،شاہ رسان نوتیزئی اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ گاہی خان چوک اور درخشان اسکیم پر کوئٹہ سے اندرون سندھ ، مچھ، سبی اور جیکب آباد روٹ کی گاڑیوں کی زائد کرایہ ، آورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سات گاڑیوں کو چالان ،دس کو وارننگ جاری کی گئیں۔

اس موقع پر لوکل بسوں میں خواتین کے لئے محصوض سیٹوں پر مردوں کو بٹھانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور لوکل بس مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ لوکل بسوں اور دیگر گاڑیوں میں خواتین کے لئے مخصوص سیٹوں پر مردمسافروں کو بٹھانے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں لوکل بس اور گاڑی کا روٹ پرمٹ معطل کرکے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ عید کے موقع پر عوام کی جانب سے زائد کرایہ لینے اورآورلوڈنگ کی شکایت ملتی ہیں ان شکایات کے ازالے کے لئے کارروائی لازمی ہے۔ تاکہ مسافرو ں کو عید کے موقع پر مقررہ کرایہ اور آرام دہ سفری سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر کسی کی مجبوری کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری سے اجتناب کرتے ہوئے مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود تک پہنچا یا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف روٹس پر گاڑیوں کی حالت اور کنڈیشن کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ جہاں بھی خستہ حال گاڑی نظر آتی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ گاڑی کو بند کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹرز قانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :