جی ٹوئنٹی کی سربراہ کانفرنس کے دوران آزاد تجارت میں مزید بہتری لانے کا عزم کیا جائے گا،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

منگل 20 جون 2017 23:35

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جی ٹوئنٹی کی سربراہ کانفرنس کے دوران آزاد تجارت میں مزید بہتری لانے کا عزم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برلن میں تاجر برادری سے خطاب میں میرکل نے کہا کہ کچھ ممالک بزنس کی خاطر طویل المدتی منصوبہ جات کے برعکس قلیل المدتی پروگرامز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جی ٹوئنٹی سمٹ 7 اور 8 جولائی کو ہیمبرگ شہر میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں امریکی اور روسی صدور بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :