جرمن حکومت یورو زون میں اصلاحات کے فرانسیسی منصوبے پر غور کرنے کو تیار ہے،چانسلر انجیلا میرکل

منگل 20 جون 2017 23:35

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یورو زون میں اصلاحات کے فرانسیسی منصوبے پر غور کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برلن میں میرکل نے کہا کہ 19 ممالک پر مشتمل اس گروپ کے مالیاتی امور میں بہتری ایک اچھی پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وزیر خزانہ اس منصوبے پر غور کریں گے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے حال ہی میں یورو زون میں اصلاحات کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :