اے ایس ایف کی کارروائی، اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 21 جون 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اے ایس ایف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے کی 485 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی اور مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار شخص کی شناخت شیر محمد کینام سے ہوئی ہے جو کہ سوات کا رہائشی ہے ملزم نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔