یورو زون میں اصلاحات، جرمن چانسلر غور کے لیے تیار

بدھ 21 جون 2017 11:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یورو زون میں اصلاحات کے فرانسیسی منصوبے پر غور کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دارلحکومت برلن میں انجیلا مرکل نے کہا کہ 19 ممالک پر مشتمل اس گروپ کے مالیاتی امور میں بہتری ایک اچھی پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وزیر خزانہ اس منصوبے پر غور کریں گے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے حال ہی میں یورو زون میں اصلاحات کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :