عراق، بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا

بدھ 21 جون 2017 11:01

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) عراق میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا۔ عراق کے میڈیا کے مطابق موصل کے مغرب میں ایک بارودی سرنگ پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں فرانسیسی صحافی سٹیفن ولینیو شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نی لاتے ہوئے دم توڈ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایربیل میں فرانس کے قونصل خانے کے مطابق سٹیفن ولینیو موصل کے مغربی علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش اور عراقی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے ۔قونصل خانے کے مطابق دیگر 2 زخمی صحافیوں کو ایمبولینس طیارے کی مدد سے فرانس بھیج دیا جائے گا۔واضح رہے کہ موصل کی داعش سے رہائی کے لئے شروع کئے گئے آپریشن میں 17 اکتوبر 2016 سے لے کر اب تک جھڑپوں یا پھر بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے کثیر تعداد میں صحافی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :