عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

بدھ 21 جون 2017 11:45

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تہران میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب کے ساتھ ملاقات کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی سیاسی اور مذہبی قوتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو قابل تعریف قرار دیا۔

(جاری ہے)

آیت اللہ خامنہ ای نے عراق کے اتحاد اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امریکا کے مقابلے میں انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پر کسی صورت اعتماد نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ امریکا اور اس کے حواری، عراق کی خود مختاری، تشخص اور ارضی سالمیت کے مخالف ہیں۔رہبر انقلاب سے ملاقات سے قبل عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی اور تہران بغداد تعلقات کے فروغ، علاقے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :