ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں موسلادھار شدید بارش

جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم میں تبدیلی گرمی کا زور ٹوٹ گیا

بدھ 21 جون 2017 12:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں موسلادھار شدید بارش ،ْ جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم میں تبدیلی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف رابطہ سڑکیں بند ! عوام کو مشکلات کا سامنا درجنوں ٹرانسفارمرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ،شہریوں کی جانب سے شدید بارش کے باوجود احتجاج وزیر ِ برقیات بجلی کا نظام بہتر کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں شدید بارش کے سلسلہ کے باعث مظفرآبادا ور اُس کے دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر ز ٹرپ ہونے کی وجہ سے ٹاہلی منڈی ،سماں بانڈی ، شوائی ، چہلہ بانڈی ، کہوڑی سمیت دیگر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ، عوام نے افطاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی ، برقیا ت کے دفتر اور ٹیلیفون بند جبکہ دوسری جانب شدید بارش کے باعث شاہراہ ِ جہلم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اورمٹی کے تودے گرنے سے بند ! جبکہ وادی نیلم اور شاہراہ ِ ایبٹ آباد لوہار گلی کے مقام سے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ، دوسری جانب بزرگوں کے مطابق قیامت کی نشانیاں وادی نیلم لیپہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں پر برفباری کے باعث موسم اچانک تبدیل ہوگیا ، وہاں محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ رہنے کی پیشنگوئی کے بعد مختلف علاقوںمیں بارش جاری وہاں روزہ داروں نے تو سکھ کا سانس لیا مگر دوسری جانب سڑکوں کی بندش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :