ترکی کی جانب سے امدادی سامان کا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ جائے گا

فلسطینی حکومت کے عمومی بجٹ کے لئے 10 ملین امریکی ڈالر نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 21 جون 2017 12:39

ترکی کی جانب سے امدادی سامان کا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ترکی کی جانب سے امدادی سامان کا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ ترکی کی جانب سے 10 ہزار ٹن امدادی سامان لے جانے والا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ جائیگا۔

(جاری ہے)

تحریری بیان کے مطابق فلسطینی حکومت کے عمومی بجٹ کے لئے 10 ملین امریکی ڈالر نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترکی کے حکام نے بتایا کہ وہ فلسطین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ترک ہلال احمر تنظیم کی جانب سے غزہ بھیجے گئے سامان میں میں 15 ہزار خوراک کے ڈبے اور روایتی عید کے ملبوسات اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :