ہر سال امتیاز علی کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتا ہوں ،شاہ رخ خان

بدھ 21 جون 2017 12:42

ہر سال امتیاز علی کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتا ہوں ،شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ہر سال ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ ایک فلم کریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان آج کل امتیاز علی کے ساتھ اپنی نئی فلم میں مصروف ہیں ۔شاہ رخ خان سے جب پوچھا گیا کہ امتیاز علی کیسے ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے انہیں کیسا لگا تو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ ہر سال امیتاز علی کے ساتھ ایک فلم کریں ۔

متعلقہ عنوان :